ورلڈ اپ ڈیٹ
بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 23 افراد ہلاک

( مانیٹرنگ ڈیسک ) مشترقی بھارت میں مون سون کی بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 23 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ ریاست بہار میں ہلاکتیں بدھ اور جمعہ کی درمیانی شب شدید خراب موسم کے دوران ہوئیں، متاثرین زیادہ تر کسان اور مزدور تھے۔ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا وعدہ کیا۔