صارف اور خریدار

لاہور میں گرمی کی طرح مرغی کا گوشت بھی صارفین کے پسینے چھڑا رہا ہے ، انڈوں کے دام مستحکم

( مائرہ ارجمند) لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں آج دوسرے روز بھی اضافہ ہوا ہے ،آج فارمی مرغی برائلر کے فی کلو گوشت کی قیمت 3 روپے اضافہ کیساتھ دو روز کے دوران مجموعی طور پر 14 روپے فی کلو کا اضافہ ہو چکا ہے اور دو روز میں برائلر کا گوشت 357 روپے فی کلو سے بڑھ کر 371 روپے ہو چکا ہے ۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لاہور شہر میں برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت رواں برس کے دوران سال کی بلند ترین سطح 407 روپے فی کلو تک پہنچی اور چند روز کے دوران اس میں 50 روپے تک کی کمی بھی دیکھی گئی لیکن آج پھر سے مرغی کی قیمت میں اضافہ شروع ہو چکا ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق یہ اضافہ آنے والے چند دنوں میں بڑھتا یہی چلا جائے گا ۔

آج شہر میں زندہ برائلر کی فی کلو قیمت تھوک میں 248 اور پرچون میں 256 روپے فی کلو ہے

فارمی انڈوں کی قیمت میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی انڈہ 136 روہےدرجن ہے اور پیٹی کی قیمت 3 ہزار 960 روپے ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button