تعلیم و صحت

سرکاری ہسپتال میں تالا، خاتون نے رکشا ریڑھی پربچےکو جنم دے دیا

( سلیم افضل) کندھ کوٹ کا سرکاری ہسپتال بند ہونےکے باعث خاتو ن نے رکشا ریڑھی پر  بچےکو جنم دے دیا۔

سندھ کے ضلع کشمور کے شہر کندھ کوٹ میں پیش آنے والے واقعے سے متعلق اطلاعات ہیں کہ جب اہل خانہ خاتون کو لےکر سرکاری ہسپتال لےکرگئے تو وہاں تالا لگا ہوا تھا۔

اہل خانہ کا کہنا ہےکہ ڈلیوری کے لیے نجی ہسپتال بھی گئے تھے تاہم وہ زیادہ رقم مانگ رہے تھے۔

اہل خانہ کے مطابق گھر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں ہی بچےکی ولادت ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button