ریاست اور سیاست

صاف چلی شفاف چلی: تحریک انصاف کی حکومت میں عمران خان کے کزن کی لوٹ مار

( رضا ہاشمی ) تحریک انصاف کے دورحکومت  کا ایک اور سکینڈل سامنے آگیا،   پی ایم سی  کے  صدر ڈاکٹر ارشد تقی اور نائب صدر علی رضا نے ٹپس نامی جعلی کمپنی کو ٹھیکا دے کر سابق وزیراعظم کے کزن نوشیروان برکی کی ایما پر ملی بھگت سے اربو ں روپےبنائے  ۔

باوثوق ذرائع کے مطابق  جعلی پی ایم سی کمپنی سکینڈل کیس کی تحقیقات کے لیے درخواست سمیت تمام ثبوت نیب میں جمع کرادیے گئے، پاکستان بھر سے ایک لاکھ 75 ہزار میڈیکل سٹوڈنٹس کی جیبوں سے اربوں روپے نکلوائے گئے جبکہ حیران کن طورپر ایم ڈی کیٹ  ٹیسٹ کی فیس پندرہ سو تھی لیکن ملی بھگت سے فیس بڑھا کر 16 ہزار کردی گئی۔علی رضا اینڈ کمپنی نے این ایل ای اور میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے ایک جعلی کمپنی کو ٹھیکا دینے کے تمام قوانین کو نظرانداز کیا  اور پیپر ا قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹھیکا دیا گیا تھا ۔ ٹینڈر کے موقع پر ٹپس نامی کمپنی کی رجسٹریشن ہی نہیں تھی لیکن اس کے باوجود بعد رجسٹرڈ کروا کرمذکورہ کمپنی کو نوازا گیا تھا۔

دوسری جانب میڈیکل انٹری ٹیسٹ اور این ایل ای امتحان میں جعلی سازی کی گئی ۔ پہلے طلباو طالبات کو پاس کیا اور پھرفیل کیا گیا۔ اپنی مرضی کے مطابق امتحان کے رزلٹ بنائے گئے۔پی ایم سی کی بڑے پیمانے پرکرپشن کے معاملے پر سب سے پہلے آوازاٹھانے والے نجی کمپنی کے ڈائریکٹر عامر حسین نے معاملے کی تحقیقات کے لیے نیب میں درخواست دے دی ۔ جعلی پی ایم سی کمپنی سکینڈل کیس کے تمام ثبوت بھی نیب میں جمع کروا دیے گئے ۔ نیب میں جمع کروائی گئی درخواست میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میڈیکل کمیشن کا ٹپس نامی سنگل ممبر کمپنی کو خفیہ طور پر اورقوانین کے برعکس ایم ڈی کیٹ اور این ایل ای کے امتحان کے انعقاد کے لیے ٹھیکا دیا گیا اور سرکاری خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا اور سور ٹپس نامی فرم کو اربوں کا مالی فائدہ دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button