بازار اور کاروباربریکنگتازہ ترینریاست اور سیاستصارف اور خریدار
ملک بھر میں لوٹوں کا بحران شروع ہو گیا ، پی ٹی آئی نے بازاروں میں ایک لوٹا نہ چھوڑا، مساجد اور پبلک واش رومز سے لوٹے چوری ہونے لگے

( مائرہ ارجمند) لاہور سمیت ملک بھر میں 27مارچ کے حکومتی جلسہ کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور اسکی وجہ سے ملکی تاریخ کا پہلا لوٹا بحران بھی شروع ہو چکا ہے ، لوٹوں کی طلب ایسی شدید ہے کہ حکومتی اراکین نے لوٹوں کے بوروں کے بورے کی خریداری کے آرڈرز دے دیئے ہیں۔
دوسری جانب لاہور سے اسلام آباد تک مخلتف مساجد اور پبلک واش رومز میں سے لوٹے چوری ہونا شروع ہو چکے ہیں، شاہ عالم مارکیٹ میں پلاسٹک کے برتنوں کے ہول سیلرز کا کہنا ہے کہ کثیر تعداد میں لوٹوں کی خریدای پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔ شاید یہ خریداری 27مارچ کے لئے کی جارہی ہےکیونکہ سارے آرڈر 27 مارچ سے پہلے کے ہیں ۔