ورلڈ اپ ڈیٹ
جادوئی گولی ایجاد، گنج پن کا شکار افراد ہئیر ٹرانسپلانٹ بھول جائیں

دنیا بھر میں بالچر کا شکار لاکھوں افراد عنقریب ایک دوا کے استعمال سے چند مہینوں میں تیزی سے کھوئے ہوئے بال دوبارہ حاصل کرسکیں گے۔
حال ہی میں دن میں دو بار استعمال کی جانے والی گولی پر کی جانے تحقیق میں معلوم ہوا کہ 10 میں سے چار افراد کے چھ ماہ میں تقریباً پورے سر پر دوبارہ بال اُگ آئے تھے۔
تاہم، اس ایجاد کے پشت پر موجود مرکزی سائنس دان کو یہ امید نہیں تھی کہ اس دوا سے ان لوگوں کو جنہوں نے بڑھتی عمر کی وجہ سے بال کھوئے ہیں، افاقہ ہوگا۔