فن و فنکار

مرینہ خان کا پروڈیوسر سے پھڈا ہو گیا

( مانیٹرنگ ڈیسک ) سینیئر اداکارہ و پروڈیوسر  مرینہ خان نے رومانٹک کامیڈی  فلم یارا وے میں کام کیا ہےلیکن وعدہ کیا ہوا  معاوضہ نہ  ملنے پر  افسوس کا اظہار کرتی ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق   ادکارہ مرینہ خان نے اپنی آنے والی فلم ’یارا وے‘  جو اگلے ماہ  یکم اگست  کو ریلیز ہونے والی ہے  کا پوسٹر شیئر کیا   جس میں فلم کی ریلیز کی تاریخ 16 ستمبر بتائی گئی تھی۔ پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے مرینہ خان نے دعویٰ کیا کہ فلم پروڈیوسرز نے انہیں مکمل معاوضہ فراہم کیے بغیر اور ان سے باضابطہ معاہدہ کیے بغیر ہی فلم کی ریلیز کا اعلان کردیا جو کہ انکے لیے بہت  افسوس ناک ہے۔

انہوں نے پروڈیوسرز کے لیے سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ  انہیں شرم آنی چائیے اور ساتھ ہی لکھا کہ اگر وہ چاہیں تو فلم کی ٹیم پر معاوضہ فراہم نہ کرنے کا کیس دائر کرکے فلم کی ریلیز موخر کروا سکتی ہیں مگر یہ کہ وہ اس حوالے سے سست ہیں۔انہوں نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے حق میں آواز اٹھائیں تاکہ پروڈیوسرز کو خیال آئے اور انہیں ان کا معاوضہ دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button