تھانہ کچہریریاست اور سیاست

مریم اورنگزیب نے عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا

( مانئٹرنگ ڈیسک ) وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ  اگر ایف آئی اے شہباز شریف کو گرفتار کرسکتی ہے تو ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو بھی گرفتار کرنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کام فتنہ پھیلانا اور بہتان تراشی ہے ، وہ قوم کو گم راہ کر رہے ہیں،چار سال توشہ خانہ لوٹا جاتا رہا،اس وقت وزیراعظم عمران خان تھے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے جب پاکستان میں کرپشن کی بات کی اس وقت بھی وزیر اعظم عمران خان تھے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران دور میں صحافیوں پر تشدد ہوا اور پروگرامز بند کیے گئے ، میڈیا واچ کے عالمی اداروں نے عمران خان کو پریڈیٹر قرار دیا،ان کے کرائے کے ترجمان میڈیا کے خلاف مہم چلاتے تھے۔

اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ  عمران خان کے دور میں میڈیا کے خلاف کالے قانون بنائے گئے ، چار سال عمران نے نیب اور ایف آئی اے کو یرغمال بنایا ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button