مریم نوازباعزت بری، شریف خاندان خوشی سے نہال، پی ٹی آئی کا ردعمل

( اسیس مہتاب ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے کہا تھا میں فیصلہ اللّٰہ پر چھوڑتا ہوں، مجھے ان الفاظ پر یقین آگیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اللّٰہ نے آج نواز شریف کو سرخرو کیا، 6 سال اس کیس میں جھوٹ بولا گیا، جس شخص نے یہ جھوٹ بولا آج اس شخص کا چہرہ دیکھنا چاہتی ہوں۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ اس ملک کو سازشی سے بچانا ہمارا فرض ہے اور ہم یہ فرض پوری قوت سے ادا کریں گے، جب آپ کے پاس طاقت ہوتی ہے تو ان کی آنکھوں پر پٹی بندھ جاتی ہے، یہ فیصلہ اللّٰہ کی طرف سے آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس قسم کے شواہد ہیں اسے بند کرنا چاہیے، وہ ہمارا لاڈلا بالکل نہیں، اسے قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، میں عمران خان کی کسی بات کا جواب نہیں دینا چاہتی۔
مسلم لیگ ن کی رہنما کا کہنا ہے کہ آج اللّٰہ نے تمہیں ناکام کیا جھوٹا ثابت کیا، تم ناکام ہوئے نواز شریف کو اللّٰہ نے سرخرو کیا، جلد نواز شریف بھی واپس آئیں گے، عمران خان ایک بے بس شخص ہے، تاریخ تم سے جواب لے گی، اس مقدمے کا بنیفشری کون ہے، اس کو سب پتہ تھا، وہ بے ساکھی پر اس مقدمے کے ذریعے آیا، جو اس کے کوچز ہیں ان کا کام بھی ختم ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس سے بری کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیل منظور کرتے ہوئے ان کی 7 سال قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔
نواز شریف کی بیٹی کو مبارک باد
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں بری ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
نواز شریف نے لندن میں ساتھیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے خلاف مقدمات جھوٹے تھے، میرے اور مریم نواز کے خلاف مقدمات سیاسی تھے۔
انہوں نے کہا کہ مقدمات کا مقصد سیاست سے باہر نکالنا تھا، خدا نے جھوٹوں کو آج بے نقاب کیا۔
نواز شریف کا کہنا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے لیے عجلت میں سزا سنائی گئی، یہ چاہتے تھے کہ میں سزاسن کر پاکستان نہ آؤں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیمار بیوی کو چھوڑ کر بیٹی کے ہمراہ گرفتاری دینے پاکستان پہنچا تھا۔
وزیر اعظم نے مریم نواز کو گلے لگا لیا
وزیراعظم شہباز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے کے بعد مریم نواز سے ملاقات کی اور انہیں گلے بھی لگایا۔
شہباز شریف نے مریم نواز کو ان کی اور کیپٹن (ر)صفدر کی بریت پر مبارکباد دی۔
The edifice of lies, slander & character assassination has come crumbling down today. Maryam Nawaz's acquittal in the Avenfield Reference is a slap in the face of so-called accountability system that was employed to target Sharif family. My congratulations to Maryam Beti & Safdar
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 29, 2022
اس سے قبل شہباز شریف نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جھوٹ، بہتان اور کردار کشی کی عمارت آج منہدم ہوچکی ہے۔ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت نام نہاد احتسابی نظام کے منہ پر طمانچہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نام نہاد احتسابی نظام شریف خاندان کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ مریم بیٹی اور صفدر کو میری طرف سے مبارکباد۔
شہباز گل کا ردعمل
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ایون فیلڈ ریفرنس سے بری ہونے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے ردِ عمل دیا گیا ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف جماعت کے تصدیق شدہ پیج پر مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت پر ردِ عمل دیتے ہوئے ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ قوم کو صرف یاد دلوانا ہے کہ جس کیس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو بری کیا گیا ہے، یہ وہی ایون فیلڈ کیس ہے جس میں مریم نواز جعلی ٹرسٹ ڈیڈ دیتے ہوئے پکڑی گئی تھیں۔
قوم کو صرف یاد دلوانا ہے کہ جس کیس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو بری کیا گیا ہے- یہ وہی ایونفیلڈ کیس ہے جس میں مریم نواز جعلی ٹرسٹ ڈیڈ دیتے ہوئے پکڑی گئی تھیں-
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) September 29, 2022
اب یہ معاملہ کئی برس اسلام آباد ہائی کورٹ میں لٹکے رہنے کے بعد بالآخر سپریم کورٹ میں جائے گا- #این_آر_او_ٹو_نامنظور
ب یہ معاملہ کئی برس اسلام آباد ہائیکورٹ میں لٹکے رہنے کے بعد بالآخر سپریم کورٹ میں جائے گا۔
دوسری جانب شہباز گِل نے اپنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مبارک پاکستان آج باجی مریم بھی بری ہو گئیں، تمام چوری حلال ہو گئی۔ ڈار صاحب بھی جلدی بری ہو جائیں گے، لگتا ہے نواز شریف صاحب بھی جلدی ہی بری ہو جائیں گے۔
مبارک پاکستان آج باجی مریم بھی بری ہو گئیں۔ تمام چوری حلال ہو گئی۔ ڈار صاحب بھی جلدی بری ہو جائیں گے۔لگتا ہے نواز شریف صاحب بھی جلدی ہی بری ہو جائیں گے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) September 29, 2022
جس سپیڈ سے شریف خاندان کو NRO 2 ملا۔ نیب کے وکیل تو مریم کے وکیل لگ رہے تھے۔آج کے اس فیصلے سے پاکستان 30 سال پیچھے چلا گیا
انہوں نے مزید لکھا کہ جس سپیڈ سے شریف خاندان کو NRO 2 ملا، نیب کے وکیل تو مریم کے وکیل لگ رہے تھے، آج کے اس فیصلے سے پاکستان 30 سال پیچھے چلا گیا۔
رہنما پی ٹی آئی، مراد سعید نے ردِ عمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ این آر او ٹو پر عمل درآمد جاری۔