ریاست اور سیاست

مریم نواز بیٹی کی طرح ہیں، شیخ رشید کے بدلے انداز

وزیر داخلہ شیخ رشید کے دلچسپ انداز سامنے آرہے ہیں۔ بلوچستان نادرا دورے کے موقع پر انہوں نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اور مولانا فضل الرحمان کو تھریٹس ہیں۔ انصار اسلام کو روکا اور روکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سائے کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں وہ ان لوگوں کی طرح نہیں ہیں جو 5 ووٹوں کے ساتھ صوبے کی چیف منسٹری کے لیئے بلیک میل کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو کے بارے میں سوال پر انکا کہنا تھا کہ ان سے متعلق سوال نہ کریں۔ جبکہ دلچسپ طور پر مریم نواز سے متعلق سوال پر انکا کہنا تھا کہ وہ میری بیٹی کی طرح ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button