ریاست اور سیاست
شہباز شریف ان ایکشن
شہباز شریف ان ایکشن
شہباز شریف کاچوہدری
برادران سے ملاقات کا امکان

حکومت کیخلاف محاذ کو مزید مضبوط کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کی جانب سے کوششیں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس سلسلے میں شہباز شریف جلد ہی چودھری برادران کیساتھ اہم ملاقات کرینگے۔ذرائع کے مطابق حریف جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت کے درمیان انتہائی اہم رابطہ ہوا ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے خواہش کا اظہار کیا گیا ہے کہ وہ جلد از جلد چودھری برادران کیساتھ ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔امید کی جا رہی ہے کہ دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان آئندہ چند روز میں ملاقات ہو سکتی ہے۔ تاہم ملاقات کا دن ابھی تک طے نہیں کیا جا سکا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے چودھری برادران کیساتھ اہم ملاقات کرکے انھیں راضی کرنے کی کوشش کی تھی کہ وہ عمران خان سے جان چھڑانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا ساتھ دیں