بازار اور کاروبارتازہ ترینریاست اور سیاست

مفتاح اسماعیل اور شہباز شریف کی چھٹی ہونے والی ہے،شیخ رشید

( سفیان سعید خان ) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے آئی ایم ایف کے ایجنڈے سے مفتاح تبدیل ہوگا اور شہباز گھر جائے گا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اسلامی ملک فوج کی وجہ سے امداد دے رہے ہیں، شہباز شریف حکومت کو پھوٹی کوڑی کوئی دینے کے لیے تیار نہیں، سیلابی ریلا غریب کو ہی نہیں، پی ڈی ایم کو بھی لے ڈوبے گا۔

شیخ رشید کہنا تھا کہ 200 یونٹ پر رعایت بھونڈا مذاق ہے، ن لیگ کے لیڈر خود کہہ رہے ہیں کہ وہ حلقوں میں نہیں جاسکتے۔

سابق وزیر نے کہا کہ ستمبر اہم فیصلوں کا مہینہ ہے، آئی ایم ایف کے ایجنڈے سے مفتاح تبدیل ہوگا اور شہباز گھر جائے گا، ن سے ش بھی نکلے گی، پی ڈی ایم بھی ٹوٹے گی، اور الیکشن کی تاریخ بھی آئے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کا ہر قدم عمران خان کو مضبوط اور مقبول بنا رہا ہے۔ انتخابات میں تاخیرعمران خان کے حق، جب کہ ن اور ش کی سیاست کو دفن کر دے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button