قومی کرکٹ ٹیم کےآل راونڈر شاداب خان کی ٹوئٹر فالونگ میں لاکھوں کا اضافہ

( مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈ شاداب خان کی سوشل میڈیا مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔
ٹوئٹر پر شاداب خان کو ایک ملین یعنی 10 لاکھ صارفین نے فالو کرلیا ہے۔
1 million followers. When I started playing cricket, I though even 1 match for my country will be a huge. Without your support, love, prayers, criticism, I wouldn’t have grown as a cricketer or person. Sending prayers and love to all my #TwitterFamily
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) April 23, 2022
Artwork credit= @TahaJawaid pic.twitter.com/WAp4Y6TeNL
اس حوالے سے شاداب خان نے ٹوئٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جو کہ طحٰہ جاوید نامی مداح نے بنائی ہے۔
شاداب خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ جب میں نے کرکٹ کھیلنا شروع کی تو اُس وقت میرا ملک کے لیے ایک میچ کھیلنا بہت بڑی بات تھی۔
اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کے تعاون، محبت، دعاؤں کے بغیر ایک کرکٹر یا معروف شخص نہیں بنتا۔
آخر میں اُنہوں نے اپنی ایک ملین ٹوئٹر فیملی کا شکریہ بھی ادا کیا۔