تھانہ کچہریریاست اور سیاستعجیب و غریبلاہور 42 نیوز دوست

محمد شبیرالمعروف شہباز گل کو اسلام آباد کچہری میں پیش کر دیا گیا

(سفیان سعید خان) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے گزشتہ روز گرفتار کیے گئے رہنما محمد شبیر المعروف شہباز گِل کو اسلام آباد کچہری میں پیش کر دیا گیا۔

ملزم کا گرین کارڈ منظر عام پر آ چکا ہے جس میں اسکا نام شہباز گل نہیں بلکہ محمد شبیر ہے اور اس جعل سازی کے خلاف کارروائی بھی زیر غور ہے ۔

اسلام آباد کچہری کے ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔

شہباز گِل پر تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف مبینہ غداری کا مقدمہ درج ہے۔

شہباز گِل کی پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز شہباز گِل پر تھانہ کوہسار میں 10 سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اسلام آباد کچہری میں پولیس نے آج صحافیوں کو کوریج سے روک دیا ہے۔

دوسری جانب ملزم کے ڈرائیور کے بیان میں بھی تضاد بے نقاب ہو گیا۔ بنی گالہ کے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان نے خود ڈرائیور کا گریباں چاک کیا اور اپنی منشا کا ویڈیو بیان ریکارڈ کرایا جو گرفتاری کی فوٹیج سے بلکل متضاد ہے۔

گزشتہ روز شہباز گل کی گرفتاری کے بعد ان کے ڈرائیور نے پہلے گاڑی کے ساتھ کھڑے ہو کر اپنی گردن پر زخم دکھائے لیکن ہاتھ پر چوٹ کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

پھر دوسری ویڈیو بنوائی جس میں ڈرائیور نے ہاتھ پر پٹی بھی باندھ لی اور بیان بھی بدل لیا لیکن دوسری ویڈیو میں ڈرائیور نے گردن کے زخم کی بات نہیں کی اور دعویٰ کیا کہ اسے کلاشنکوف کے بٹ کمر پر مارے گئے۔

تاہم واقعے کی سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج نے شہباز گل کے ڈرائیور کے تشدد کے جھوٹے بیانات کو بے نقاب کر دیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز گل کے اترنےکے بعد ڈرائیور نے آرام سے گاڑی سائیڈ پر لگائی اور ڈرائیور پر کسی قسم کا تشدد بھی نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے شہباز گل کی گرفتاری کے بعد مقدمے کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے، کیس عدالت میں چلایا جائے؟ اس پر غور کرنا شروع کردیا ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کی پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کے بعد اس اہم معاملے پر اعلیٰ حکومتی حلقوں میں مشاورت جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button