ورلڈ اپ ڈیٹ
ظلم جب حد سے گزرتا ہے تو مٹ جاتا ہے، بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 3 کشمیری شہید

( مانیٹرنگ ڈیسک ) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس( کے ایم ایس) کا کہنا ہے کہ کشمیری نوجوانوں کو ضلع پلواما میں محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔
کے ایم ایس کا یہ بھی کہنا ہے کہ قابض انتظامیہ نے علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کر رکھی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز کی جانب سے ایک کشمیری نوجوان کو شہید کیا گیا تھا۔