تازہ ترینتجزیہتعلیم و صحتعجیب و غریبقومیموسمورلڈ اپ ڈیٹ

پاکستان کے 7 ہزار سے زائد گلیشئر تیزی سے پگھل رہے ہیں،برطانوی رکن پارلیمنٹ

برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 7ہزار 253 گلیشیئرز ہیں، جو سب تیزی سے پگھل رہے ہیں۔

یہ بات برطانوی رکن پارلیمنٹ کلاڈیا ویب نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے باعث ہونے والی ہلاکتوں اور تباہی کے تناظر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ قطب شمالی کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ گلیشیئرز ہیں۔

برطانوی رکنِ پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ گرین ہاؤس گیسز کے عالمی اخراج میں پاکستان کا حصہ صرف 1 فیصد ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں میں پاکستان سرِ فہرست 10 ممالک میں شامل ہے۔

برطانوی رکنِ پارلیمنٹ کلاڈیا ویب کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان ہمارے لالچ کی قیمت چکانے پر مجبور ہے۔

مئی 2022 میں برطانیہ کے موسمیاتی ادارے کی تحقیق کے مطابق کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے پاکستان اور شمال مغربی انڈیا میں موسموں کی شدت کے نئے ریکارڈ قائم ہونے کے امکانات 100 گنا زیادہ ہو چکے ہیں۔

اب اس خطے کو ہر تین برسوں بعد 2010 کے شدید ترین گرم موسم سے زیادہ گرم موسموں کی توقع کرنی چاہیے۔

برطانوی میٹ آفس کے مطابق پاکستان اور شمال مغربی انڈیا کو ہر تین سال بعد ایسے شدید گرم موسم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے بغیر 312 سال میں صرف ایک بار ہوتا ہے۔

موسمیاتی پیشین گوئی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں شمال مغربی انڈیا میں درجہ حرارت نئی بلندیوں کو چھو سکتا ہے۔

اکستان اور انڈیا کے موسموں کا نیا تجزیہ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی سائنس کے ادارے ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن کی اسٹیٹ آف دی کلائمٹ رپورٹ کے طور پر سامنے آیا ہے۔

اس رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ 2021 میں موسمیاتی تبدیلی کے چار اہم نشانیوں، گرین ہاؤس گیسوں کا ارتکاز، سطح سمندر میں اضافہ، سمندر کی گرمی اور سمندری تیزابیت، نے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل، انتونیو گوتیرس نے اس رپورٹ کو ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانیت کی ناکامی کی ایک مایوس کن داستان قرار دیا ہے۔

میٹ آفس کی سٹڈی کرنے والی ٹیم کی قیادت کرنے والے ڈاکٹر نیکوس کرسٹیڈیس کا کہنا ہے کہ شمال مغربی انڈیا اور پاکستان میں مون سون کے موسم سے پہلے اپریل اور مئی کے دوران گرم موسم آتے رہتے ہیں۔

تاہم، ہمارے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی گرمی کی شدت کو بڑھا رہی ہے اور درجہ حرارت کے موجودہ ریکارڈ ٹوٹنے کا امکان 100 گنا زیادہ ہے۔.

اس سٹڈی میں یہ اندازہ لگانے کی کوشش کی گئی ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کا موسموں کی شدت میں کیا کردار ہے۔

اس سٹڈی میں کمپیوٹر میں مختلف منظر ناموں کا موازنہ کر کے یہ اندازہ لگایا جاتا ہے کہ ایسے موسم کتنے تواتر کے ساتھ بن سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button