پاکستانی شوبز میں زیادہ تر لوگ فراڈیئے ہیں، اشنا شاہ

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اُشنا شاہ جو اپنے خیالات کا اظہار انتہائی بے باکی سے کرتی آئی ہیں، اس بار بھی انہوں نے کسی کی پرواہ کئے بغیر شوبز انڈسٹری کے رازوں سے پردہ اُٹھا دیا۔
انہوں نے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے شوبز انڈسٹری کے پردوں کے پیچھے کی کہانی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا میں آپ لوگوں کو انڈسٹری کا راز بتا سکتی ہوں؟ اس میں زیادہ تر لوگ فراڈیے اور بیشتر چیزیں حقیقت کے برعکس ہیں۔
جب کوئی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتا ہے تو اسے ہٹانے کے لیے کوئی اُس سے کم قابل شخص کو سامنے لے آتے ہیں، ایسا ہمیشہ تو نہیں لیکن اکثر اوقات ہوتا ہے۔
جیسا دِکھ رہا ہے ویسا کچھ نہیں، سب دھندلا ہے بلکہ صرف ذاتی تعلقات کی بات، پل بھر میں آپ کے خلاف پوری حکمت عملی تیار ہوجاتی ہے، سوچ سمجھ کر ایک بیانیہ ترتیب دیا جاتا ہے، پھر ہر کوئی اس کی پیروی کرتا ہے۔
Can I tell you guys an industry secret? Most people in it are frauds. Most things are an illusion. When there is a lot of hype there is often (not always) less talent to back it up. It’s smoke & mirrors. It’s PR. It’s set narratives.The crowd follows where it’s strategically led.
— Ushna Shah (@ushnashah) November 7, 2022
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ فراڈ کسی ایک چیز کا نام نہیں بلکہ شوبز انڈسٹری میں ہر چیز ہی فراڈ ہے۔ یہ ہر جگہ پھیل چکی ہے چاہے ٹی وی ہو یا فلمز، کوئی فلاحی کام ہو یا پھر کھیل، ہر جگہ صرف دھوکا دہی ہے اور اس کے تناسب میں سچائی نہ ہونے کے برابر ہے جو ک انتہائی افسوسناک اور مایوس کُن ہے۔
Part 2 of my last tweet. This was just a random breakfast epiphany that fraud isn’t just a thing, it’s almost everything and it’s seeped into all forms of show-business: be it films, TV, “humanitarian work”, sports. The ratio of scams to authenticity is..sad & a bit demoralising.
— Ushna Shah (@ushnashah) November 7, 2022
اُشنا شاہ نے یہ وضاحت نہیں کی کہ یہ ٹوئٹس کس تناظر میں کی گئی ہیں لیکن ان کی صاف گو اندازِ بیان سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ مایوس اور دلبرداشتہ ہیں۔