ریاست اور سیاست

شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے،کراچی کے مئیر پر ایم کیو ایم کی دھمکی

( شیتل ملک )  ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی میں اب میئر ایم کیوایم کا ہو گا، ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے، وہ جانتے ہیں کہ ہم لڑنا جانتے ہیں۔

 ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ جنرل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آنے والے دنوں میں حالات سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کسی میئر کو یہ اجازت بھی نہیں ہوگی کہ تنظیم سے ہٹ کر ایک دستخط بھی کر سکے۔

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جس نے تنظیم کے طرز پر کام نہیں کیا اسے دوبارہ تربیت کے لئے بلوایا جائے گا، ایم کیو ایم پر غیر اعلانیہ پابندی کے باوجود تنظیم کامیابی کے منازل طے کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ادارے اور لوگ جانتے ہیں کہ اس شہر کی نمائندہ جماعت کونسی ہے؟ ہمارا ایک دوسرے سے کوئی مقابلہ نہیں ہے، آپ نے اپنا حوصلہ قائم نہ رکھا تو کچھ بہتر نہیں ہوگا۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حقوق کا تعین ہوچکا، حقوق کے حصول کی فیصلہ کن جدوجہد جاری ہے، 24 جولائی کو ہونے والے الیکشن میں تمام ٹاؤنز اور یوسیز تنظیمی ایمرجنسی ڈیکلیئر کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button