ریاست اور سیاست
عمران خان نے ملک کا تماشہ بنا کر رکھ دیا ہے، نواز شریف
( مانیٹرنگ ڈیسک ) لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے حالات بد سے بدترین ہو چکے ہیں اور غریب آدمی بچوں کو کھانا تک نہیں کھلا پا رہا ۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کو تماشا بنا کر رکھ دیا ہے اور اسوقت سب سے ضروری اور اہم کام اس ظالم حکمران سے قوم کو نجات دلانا ہے جو ن لیگ ہی دلائے گی