سیاسی اختلافات میں جس بری طرح اسلامی احکام واقدار پامال ہورہی ہیں انکا تصور کرکے ڈر لگتا ہے،مفتی تقی عثمانی

(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے موجودہ سیاسی حالات میں جاری سیاسی بیان بازی کو لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے ٹوئیٹر پر ایک طویل تھریڈ تحریر کیا ہے۔ مفتی تقی عثمانی لکھتے ہیں کہ سیاسی اختلافات میں جس بری طرح اسلامی احکام واقدار پامال ہورہی ہیں انکا تصور کرکے ڈر لگتا ہے اللہ تعالی اسکے وبال سے بچائےقرآن کریم سورہحجرات میں فرماتاہے کہ ایک دوسرے کا مذاق نہ اڑاو غیبت نہ کرو بدگمانی نہ کرو کسی دوسرے کی ٹوہ میں نہ رہو اور کسی کانام بگاڑ کر نہ بلاؤ۔
اختلاف چاہے سیاسی ہو یانظریاتی اسے دشمنی بنا کر مرنے مارنے اور گالیاں دینے کا طریقہ معاشرے کے لئے مہلک ہےتنقید دلائل سے ہوتی ہے بھونڈی زبان سے نہیں قرآن میں حضرت موسی و ہارون علیہماالسلام کو فرعون کے مقابلے میں بھی نرم بات کرنے کی تلقین فرمائی گئی خدارا سوچیں کہ ہم کہاں جارہے ہیں۔
پشاور کی مسجد میں دھماکہ اور اسمیں پچاس سے زائد افراد کی شہادت انتہائی کربناک حادثه هے جو یقیناً ملک دشمن طاقتوں کی سازش ہے اس کھلی دہشت گردی کو اگر کسی فرقہ واریت کے ساتھ جوڑا گیا تو یہ ملک دشمن طاقتوں کی تقویت کاسبب ہوگا اس موقع پر پوری قوم کو متحدہوکر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا۔
چاہئے اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت فرمائے زخمیوں کو شفاء کامل عطا فرمائے اور دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملائے آمین ثم آمین