ریاست اور سیاستوائرل لیکس
میری آواز ہی پہچان ہے ، شیخ رشید مان گئے

( سفیان سعید خان ) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری سے متعلق لیک آڈیو کی تصدیق کردی۔
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ آواز میری ہی ہے، میں مذاق میں بات کررہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پیسے کا کوئی لین دین نہیں ہوا۔
خیال رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ٹیم کے اہم رکن شیخ رشید احمد کی ن لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری سے متعلق آڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی۔
آڈیو لیک میں شیخ رشید چوہدری گل زمان نامی شخص سے رقم کی ادائیگی سے متعلق بات کر رہے ہیں، وہ کہہ رہے ہیں کہ ‘ پھر کل شرقپوری کو بھی آپ نے پیمنٹ دے دی ہے،گل زمان نامی شخص نےکہا کہ یہ ٹیلی فون ہے خدا کے بندے، صورت حال دیکھنا، بیڑا پار ہوگا انشاء اللہ’۔