افسر اور دفترتھانہ کچہریریاست اور سیاست

گلگت بلتستان کے وزیر کے اغوا کا معمہ حل نہ ہو سکا

( اسد شہسوار )گلگت بلتستان کے وزیر عبید اللّٰہ کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر کو اسلام آباد سے گلگت آتے ہوئے بابوسر سے اغوا کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں نے جیل میں قید ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس حوالے سے سابق ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عبید اللّٰہ سے میری بات ہوئی ہے، صوبائی وزیر کی رہائی کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں، مذاکرات میں علمائے کرام اور عمائدین بھی شامل ہیں۔

فیض اللّٰہ نے کہا کہ تھک جل کے مقام پر مذاکرات کا آخری مرحلہ جاری ہے، میں تھک جل کے مقام پر جرگے میں موجود ہوں۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر عبید اللّٰہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جی بی اے ہنزہ 6 سے منتخب ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button