می ٹو : 4 سال کی عمر میں پہلی بار جنسی زیادتی کا شکار ہوئی، نادیہ جمیل

( مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے کہا ہے کہ وہ پہلی بار 4 سال کی عُمر میں جنسی زیادتی کا شکار ہوئی تھیں۔
نادیہ جمیل نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی چند تصاویر شیئر کیں جن میں اُن کے بچپن سے لے کر جوانی تک کی تصاویر شامل ہیں۔
ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پہلی بار 4 سال کی عُمر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنی تھیں، دوسری بار 9 سال کی عُمر میں اور تیسری بار 17 یا 18 سال کی عُمر میں اُن کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی تھی۔
1st time I ws sexually abused I ws 4 yrs old,then 9,then 17/18.
— Nadia Jamil (@NJLahori) July 3, 2022
Its taken me years 2 fight deep depression,sadness,fear & a shame I had no business feeling,2b where I am now.Healed.Not just surviving but thriving.There is a way from the pain 2 peace.
You are never alone
Love Nado pic.twitter.com/bo33Yd2brj
نادیہ جمیل نے کہا ہے کہ مجھے گہرے ڈپریشن، اداسی، خوف اور شرمندگی سے لڑنے میں 2 سال لگے۔
اداکارہ نے سوالیہ انداز میں کہا ہے کہ میں اب کہاں ہوں؟ مجھے شفا ملی، میں ناصرف زندہ رہی بلکہ ترقی کی منازل بھی طے کیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ درد سے سُکون تک کا سفر تھا، جو میں نے طے کیا۔
یاد رہےکہ نادیہ جمیل نے 2019ء میں ایک ٹوئٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کا اِس بات سے آگاہ کیا تھا کہ اُن کو بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
نادیہ جمیل نے بین الاقوامی سطح پر اس مرض کا علاج کروایا جس کے بعد وہ بریسٹ کینسر کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی تھیں۔