فن و فنکارتھانہ کچہری

نادیہ خان بری الزمہ ،سائبر کرائم نے انیسہ فاروقی کا تمسخر اڑانے پر نادیہ خان کے حق میں فیصلہ دے دیا

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کی والدہ انیسہ فاروقی سے متعلق کیس میں نادیہ خان کو بری الذمہ قرار دیدیا۔گزشتہ روز ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ کے سربراہ عمران ریاض نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ شرمیلا فاروقی کی جانب سے نادیہ خان کے خلاف دائر ہتک عزت کے کیس میں نادیہ خان کو کلیئر کردیا ہےانہوں نے ویڈیو میں کہا کہ ’میں بات کرنا چاہوں گا کہ ہتک عزت کے کیس کی جو کہ میڈم شرمیلا فاروقی کی جانب سے اداکارہ نادیہ خان کے خلاف دائر کیا گیا تھا، جس میں رکن سندھ اسمبلی نے دعویٰ کیا تھا کہ نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کی والدہ کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button