گستاخانہ بیان پر بالی وڈ خانز کی مجرمانہ خاموشی اور نصیر الدین شاہ کی سرزنش

( مانیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار نصیر الدین شاہ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی معطل رہنما نوپور شرما کے پیغمبرِ اسلامﷺ کے خلاف گستاخانہ بیان پر خاموشی اختیار کرنے والے اسٹار شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کے بارے میں بات کی ہے۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹریو میں نصیرالدین شاہ نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ وہ سوچتے ہیں کہ اگر اُنہوں نے گستاخانہ بیان کے خلاف اپنی آواز بُلند کی تو اُن کے لیے خطرات درپیش ہوں گے لیکن میں نہیں جانتا کہ وہ اس کے بارے میں اپنے ضمیر کو کیسے سمجھائیں گے‘۔
نصیر الدین شاہ نے کہا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ وہ اس پوزیشن میں ہیں جہاں ان کے پاس کھونے کے لیے بہت کچھ ہے‘۔
اُنہوں نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے منشیات کیس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’شاہ رخ خان کے ساتھ کیا ہوا اور جس وقار کے ساتھ انہوں نے اس کا سامنا کیا وہ قابلِ تعریف ہے‘۔