ریاست اور سیاست
قومی اسمبلی میں نیب ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور

قومی اسمبلی میں نیب ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا، ٹیکس معاملات، ترقیاتی منصوبوں میں بے قاعدگی کو نیب کے دائرہ اختیار سے نکال دیا گیا، پرانا چیئرمین دوبارہ تعینات نہیں ہوسکے گا، نیب گرفتاری سے قبل مناسب ثبوت فراہم کرنے اور 24 گھنٹے میں ملزم کی عدالت میں پیشی کا پابند ہوگا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راجہ پرویز اشریف کی زیر صدارت شروع ہوا جس میں انتخابی اصلاحات سے متعلق بل کے بعد نیب قوانین میں ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا گیا۔ بل وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔