تازہ ترین
سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی کی والدہ انتقال کر گئیں

( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے سابق وزیرِ اعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کی والدہ انتقال کر گئیں۔
نواب اسلم رئیسانی کی والدہ کے انتقال کی تصدیق اُن کے خاندانی ذرائع نے کی ہے۔
مرحومہ سابق گورنر اور چیف آف ساراوان نواب غوث بخش رئیسانی کی اہلیہ تھیں۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے نواب غوث بخش رئیسانی مرحوم کی اہلیہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
قائم مقام گورنر بلوچستان جان محمد جمالی نے بھی نواب غوث بخش رئیسانی مرحوم کی اہلیہ کی وفات پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔