ریاست اور سیاست

نواز شریف کو برطانیہ نکال رہا ہے وہ اسے وطن واپسی کہہ رہے ہیں، شہباز گل

معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی برطانیہ سے بے دخلی کو سیاسی واپسی بنایا جارہا ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے ٹوئٹ میں کہا کہ برطانیہ میں نواز شریف کے ویزہ کی توسیع رجیکٹ ہو چکی ہے، اس وقت اپیل میں ہیں لیکن انہیں پتہ ہے ویزہ رجیکٹ کر کے بے دخل کیا جائے گا اس لیے نواز شریف کے بے دخل ہونے کو ان کا واپس آنے کا سیاسی فیصلہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

جبکہ دوسری جانب سینئر صحافی سلیم صافی نے دعویٰ کیا ہے کہ میاں نواز شریف جنوری میں پاکستان آنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اعلان کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ “میاں نواز شریف جنوری میں پاکستان آنے کا منصوبہ بنارہے ہیں”۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button