تازہ ترینریاست اور سیاست

نواز شریف شہباز حکومت کی کارکردگی پر ناخوش

(رضا ہاشمی ) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کے طرز حکومت سے ناخوش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم ن کے قائد میاں نواز شریف شہباز شریف کے طرز حکومت اور فیصلوں میں سست روی پر ان سے ناخوش ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چار ماہ گزرنے کے باوجود بھی سٹیٹ بنک گورنر سمیت اہم اداروں کے سربراہ تعینات نہیں کیے جاسکے ہیں البتہ نوازشریف سے ان کے قریبی رفقا نے حکومت کی کارکردگی اور ن لیگی کارکنان کی حکومتی سیٹ اپ میں ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق نواز شریف کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ کابینہ کا فورم استعمال کریں اور بروقت عوامی ریلیف کے اقدامات اٹھائیں۔نواز شریف کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کے عوامی خدمت میں اٹھائے گئے اقدامات کی میڈیا میں تشہیر کریں، ہمارا سارا فوکس عمران خان مخالف بیانیے پر نہیں عوامی خدمت پر ہونا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button