ریاست اور سیاستورلڈ اپ ڈیٹ

بھیک نہیں عالمی برادری سے انصاف چاہیئے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری

( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو کوپ 27 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہمیں بھیک یا امداد نہیں بلکہ عالمی برادری سے انصاف چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہم ریلیف اور ریسکیو مرحلے میں ہیں، جس کے بعد تعمیر نو کے مرحلے میں داخل ہوں گے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آفت کے سبب پاکستان کو اس وقت 30 ارب ڈالر امداد کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ہنگری کے وزیرخارجہ سے بھی ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے فرانسیسی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان میں سیلاب سے1500 سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیلاب کے بعدپاکستان کو صحت اور خوراک جیسے بحرانوں کا سامنا ہے، پاکستان کو اس وقت 30 ارب ڈالر امداد کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک بھارت ہمیں معاونت کی پیشکش کرنے میں ناکام رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ طالبان نے عالمی برادری سے کیے وعدے پورے نہیں کیے، طالبان کی وعدہ خلافی کی وجہ سے ان کی حکومت کوتسلیم نہیں کیا گیا، دکھ ہوا کہ طالبان نے لڑکیوں کو سیکنڈری سکول جانے کی اجازت نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ نے نوجوان لڑکی کی ہلاکت کی شفاف تحقیقات کاکہا ہے،  ایران میں نوجوان لڑکی کی ہلاکت سے متعلق ایرانی وزیرخارجہ نے تحقیقات کا کہا ہے

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ایرانی وزیرخارجہ پراعتماد ہے کہ وہ معاملے کی شفاف انکوائری کرائیں گے۔

گزشتہ روز وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں نوجوان وزرائے خارجہ کی کانفرنس منعقد ہوئی۔

کانفرنس میں کینیڈا، چیک ری پبلک، ہنگری، قطر اور سربیا سمیت گیارہ ممالک کے نوجوان وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ کانفرنس میں عالمی مسائل اور ان کے حل پر بات چیت ہوئی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77ویں اجلاس میں شرکت کیلئے موجود ہیں دو روز قبل انکی چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات ہوئی۔

وزارت خارجہ کے مطابق ملاقات میں باہمی شراکت داری اور دوطرفہ تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سیلاب میں پاکستان کی بھرپور حمایت اور مدد پر چین کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب بلاول بھٹو کی ناروے کی وزیر خارجہ اور امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل ٹام ویسٹ سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔

اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری نے مساوی معاشی حقوق کی جدوجہد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں نئی نسلوں کیلئے مساوی معاشی حقوق کی جدوجہد کرنا ہوگی۔

بعد ازاں جیو نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گلوبل وارمنگ کا مسئلہ ہم نے نہیں بڑے ملکوں نے پیدا کیا ہے، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مسائل کا حل سب کو مل کر نکالنا ہے۔

واضح رہے کہ نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، وزیراعظم شہباز شریف 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button