ریاست اور سیاست

جنرل فیض کوآرمی چیف بنانے کا کبھی سوچا تک نہیں، عمران خان

( مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ نومبر میں آرمی چیف کون ہو گا نہ ہی میں نے کبھی یہ سوچا کہ جنرل فیض حمید کوآرمی چیف لگاؤں گا۔

اسلام آبا دمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ خرم دستگیرنےکہاہے کہ عمران خان اپناآرمی چیف تعینات کراناچاہتاتھا،اس کامطلب کہ کوئی اورآرمی چیف آئےگاتواحتساب رک جائےگا،انہوں نے خود سے ہی اپنے دماغ میں بیٹھا لیا تھا کہ جنرل فیض حمید کو آرمی چیف لگاؤں گا ،کبھی نہیں سوچا تھا نومبرمیں آرمی چیف کون ہوگا،میرے ذہن میں توایسی کوئی بات نہیں تھی،میں نے سوچا تھا کہ جب وقت آئے گا تو دیکھا جائے گا۔

چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کوآرمی چیف سے مسئلہ تھا،نوازشریف کےپاس چوری کاپیسہ تھاوہ آرمی چیف کوکنٹرول کرناچاہتاتھا،مجھےاپناپسندیدہ آرمی چیف تعینات کرنےکی کوئی ضرورت نہیں تھی،میں نے 26سال پہلے ان کے خلاف جہاد شروع کیا تھا،26سال پہلے کہا نوازشریف اورزرداری چورہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نےکہاتھا جب اقتدارمیں آؤں گا تودونوں اکٹھےہوں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button