تعلیم و صحت

چین میں نئی وبا وائرس ہینیپا پھیل گیا

( ڈاکٹر عمر اسلام ) چین میں نئے’ہینیپا’وائرس سے درجنوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

رپورٹس کےمطابق جانوروں سے پھیلنے والے نئے’ہینیپا’وائرس سے درجنوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

اب تک شان ڈانگ اورہینان صوبے سے متاثرہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ متاثرہ مریضوں کے حلق سے نمونے حاصل کئے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وائرس کے اثرات ایک ہفتے میں سامنے آتے ہیں اور اس کی علامات میں تیزبخار، تھکاوٹ، کھانسی، بھوک میں کمی اور پلیٹلیٹس کا گرنا شامل ہیں۔

اب تک نئے’ہینیپا’وائرس کی کوئی دوا یا ویکسین سامنے نہیں آئی اور اس سے بچاؤ کا واحد طریقہ احتیاط ہے۔

چین کی طبی ماہروانگ لنفا نے بتایا ہے کہ نئے’ہینیپا’وائرس کے مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے اور فی الحال گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button