ورلڈ اپ ڈیٹ

نئی اصلاحات نا منظور :  سفارتکاروں نے ہڑتال کا اعلان کردیا

( مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ملک فرانس کے  سفارتکاروں نے جمعرات کے روز احتجاج اور ہڑتال کا اعلان کردیا، سفارتکار اپنی خدمات کا اعتراف نہ ہونے اور صدر کی جانب سے نئی اصلاحات کے خلاف احتجاج کریں گے۔ سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ نئی اصلاحات عالمی سطح پر فرانس کے تشخص کو مسخ کریں گی۔

الجزیرہ ٹی وی کے مطابق فرانس کی وزارت خارجہ کے 500 سے زائد سول سرونٹس نے احتجاج کی حمایت کی ہے، اس کے علاوہ سینئر سفارتکاروں اور سفیروں نے بھی سوشل میڈیا پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ فرانسیسی صدر ڈپلومیٹک کریئر سٹرکچر میں ایسی  اہم تبدیلیاں کرنے جا رہے ہیں   جن کے ذریعے سینئر سفیروں کی خصوصی حیثیت ختم ہوجائے گی اور وہ بھی عام سول سرونٹس کے برابر آجائیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button