فن و فنکار

جیکولین فرنینڈس کے مقدمہ کی تحقیقات میں نیا موڑ

( مانیٹرنگ ڈیسک ) دہلی پولیس کی اکنامک اوفینسز ونگ کے مطابق 200 کروڑ روپے کی بھتہ خوری کے معاملے میں بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس اور پنکی ایرانی کے بیانات میں تضاد پایا گیا ہے۔

دہلی پولیس کی جانب سے بالی وڈ ایکٹریس جیکولین فرنینڈس اورپنکی ایرانی سے گھنٹوں تک تفتیش جاری رہی۔ جس میں ان دونوں کے بیانات ایک دوسرے سے بلکل مختلف تھے ۔ سینئر پولیس افسر نے کہا کہ دونوں اداکاروں کے درمیان کوئی براہ راست تعلق نہیں ہے۔

س سے قبل ایجنسی کی طرف سے نورا فتحیٰ سے بھی 6 سے 7 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا ،جس کے مطابق نوارا فتحیٰ کا یہ دعویٰ تھا کہ وہ چندر شیکھر کے مجرمانہ ریکارڈ سے بے خبر تھیں۔

پولیس کے بیان کے مطابق کچھ چیزوں کی وضاحت کے لیے جمعرات کے روز اداکارہ نورا فتحیٰ اور ایرانی سے ایک بار پھر پوچھ گوچھ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اداکارہ جیکولین کو بھی دوبارہ پوچھ گچھ کے لیے بلایا جائے گا تاہم اس کی ابھی تاریخ طے نہیں ہوئی.

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی کا دعوی ہے کہ سری لنکا کی بیوٹی کوئین اور بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سیکشن چندر شیکر کے ہر جرم سے واقف تھیں،ہنگامہ نیوز کے مطابق اس سے قبل دہلی عدالت نے بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو منی لانڈرنگ کیس میں 26 ستمبر کو طلب کیا ہے۔ یہ پیش رفت تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے ایک نئی چارج شیٹ داخل کرنے کے بعد سامنے آئی ہے جس میں اداکارہ کو ملزموں میں سے ایک بتایا گیا ہے۔

تحقیقاتی ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ "جیکولین فرنینڈس سکیش چندر شیکر کے معاملے سے واقف تھیں”۔ تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے بیان کردہ تفصیلات کے مطابق "جیکولین فرنینڈس کو سکیش چندر شیکھر کے معاملے کا علم تھا، اور اس نے منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات سے بچنے کے لیے بظاہر ایک جھوٹی کہانی ’پکی‘ کی تھی”۔

رپورٹس کے مطابق، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اپنی چارج شیٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ” اداکارہ کو معلوم تھا کہ ملزم شادی شدہ تھا، "جیکولین فرنینڈس سکیش چندر شیکھر کے مجرمانہ واقعات کے بارے میں اچھی طرح جانتی تھی اور اس حقیقت سے بھی واقف تھی کہ لینا ماریا پال فروری 2021 میں ان کی بیوی بنی تھی”۔

چارج شیٹ میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ "اداکارہ جیکولین نے جان بوجھ کر چندر شیکر کے مجرمانہ ماضی کو نظر انداز کرنے کا انتخاب کیا اور اس کے ساتھ مالی لین دین میں ملوث رہی،حلانکہ انہیں یہ پتہ تھا کہ وہ انکے ہیئر سٹائلسٹ تھے جنہوں اسے سکیشن سے آگاہ کیا” ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ” اداکارہ نے سکیشن کے ساتھ تعلقات بھی جاری رکھیں اور مالی فوائد بھی حاصل کیے”۔

جیکولین فرنینڈس نے منی لانڈرنگ کیس میں ان کی نامزدگی  پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ آف انڈیا پر کھلے تعصب کا الزام عائد کیا ہے۔

پی ایم ایل اے کی اپیلٹ اتھارٹی کو ایک درخواست میں اداکارہ نے واضح طور پر موقف اپنایا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں ان کی نامزدگی تفتیشی ادارے کے تعصب کو ظاہر کرتی ہے۔

نہوں نے درخواست میں کہا کہ بالی وڈ کی دیگر شخصیات جیسے نورا فتیحی کو سکیش چندرا شیکھر کیس میں صرف گواہ بنایا گیا جبکہ مجھ پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سکیش چندرا شیکھر کے خلاف 200 کروڑ بھارتی روپے کے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو نامزد کیا ہے اور اس حوالے سے نئی دلی کی عدالت میں مقدمے کی ایک سپلیمنڑی چارج شیٹ بھی جمع کروائی گئی ہے۔

جیکولین فرنینڈس کا کہنا تھا کہ انہوں نے تفتیشی ادارے سے مکمل تعاون کیا ہے اور ہر سمن پر وہ تفتیش کیلئے پیش ہوئی ہیں۔ ان سے جو بھی معلومات مانگی گئی انہوں نے ادارے کو فراہم کی ہے۔

اس سے قبل جیکولین فرنینڈس یہ اعتراف بھی کرچکی ہیں کہ انھیں سکیش چندرا شیکھر نے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کا قرض، 52 لاکھ بھارتی روپے کا گھوڑا اور 9 لاکھ بھارتی روپے کی بلی تحفے میں دی تھی۔

اس سے قبل بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے 215 کروڑ بھارتی روپے  کے بھتہ خوری کیس میں ملوث ہونے کا ثبوت ملا تھا۔

بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس 215 کروڑ بھارتی روپے کے بھتہ خوری کیس میں ملوث پائی گئی ہیں۔ ان پرجلد باضابطہ طورپر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ای ڈی کو اس بات کے شواہد مل گئے ہیں کہ جیکولین فرنینڈس نے بھتہ خوری اور فراڈ کے الزام میں گرفتار ملزم سکیش چندر شیکھر سے 10 کروڑ روپے مالیت کے تحائف وصول کئے۔ جیکولین فرنینڈس کویہ بھی علم تھا کہ سکیش چندرشیکھر بھتہ خور ہے۔

بھتہ خوری کیس کی اب تک کی تفتیش کے مطابق 200 کروڑ بھارتی روپے بھتہ وصول کرنے اور فراڈ کے الزام میں گرفتار ملزم چندر شیکھر سری لنکن نژاد بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو سپرہیرو بنانا چاہتا تھا اور اس مقصد کے لئے 500 کروڑ روپے کی فلم بنانے کوتیار تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button