افسر اور دفترریاست اور سیاست

پاکستانی وفد کے دورہ اسرائیل سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں،دفتر خارجہ

( مانیٹرنگ ڈیسک )  پاکستان کے کسی وفد کے دورہ اسرائیل کی خبریں مسترد کرتے ہیں۔ یہ بات ترجمان دفتر خارجہ نے جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ زیر بحث دورے کا اہتمام غیر ملکی این جی او نے کیا تھا جو پاکستان میں مقیم نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور غیر مبہم ہے۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی مستقل حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button