فن و فنکار

ابھی نندن نہیں بنوں گا ، شمعون عباسی کا صاف انکار

( مانیٹرنگ ڈیسک ) اداکار شمعون عباسی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کے پراجیکٹ میں  ابھی نندن کا کردار ادا کرنے سے انکار کردیا تھا۔

اداکار شمعون عباسی اداکارہ نوشین شاہ ایک شو میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے کیرئیر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

دوران شو میزبان تابش ہاشمی نے شمعون سے سوال کیا کہ انڈسٹری میں ایسے افراد بہت کم ہیں جو خلیل الرحمان کے کسی پراجیکٹ پر کام کرنے سے انکار کرتے ہیں آپ ایسا کرچکے ہیں اس کی وجہ مصنف تھے یا اسکرپٹ ؟

میزبان کے سوال پر شمعون عباسی نے کہا کہ مجھے رائٹر سے کوئی مسئلہ نہیں کیوں کہ خلیل الرحمان قمر ایک بہت بڑا نام ہیں لیکن خلیل الرحمان کے اسکرپٹ میں مجھے ابھی نندن کا رول ادا کرنا تھا تاہم ابھی نندن کو جو جوتے پڑے

ہیں وہ پارٹ مجھے نہیں پسند تھا جس پر میں نے ڈرامہ رائٹر سے گزارش کی کہ اس پارٹ کی وجہ سے میں یہ فلم نہیں کرنا چاہتا لیکن آپ برا نہیں مانیے گا۔

شمعون کے مطابق  اس کے بعد  خلیل الرحمان قمر نے مجھ سے بے حد  اصرار کیا لیکن  میں نے انہیں بڑے پیار سے انکار کردیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button