اب پورے ملک کے نوجوانون کو لیپ ٹاپ بانٹے جائیں گے، وزیر اعظم کی لیپ ٹاپ سکیم شروع

وفاقی حکومت نے وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا، وزیر اعظم لیب ٹاپ اسکیم کے تحت ایک لاکھ طلباء کو لیب ٹاپ فراہم کئے جائیں گے.
یاد رہے کہ وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم نوازشریف کے دور میں 2013 میں شروع کی گئی تھی، شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب اسی اسکیم کے تحت ہزاروں طلباء میں لیپ ٹاپ مفت فراہم کئے ، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے لیپ ٹاپ سکیم کو بند کردیا تھا.
ے تحت پوسٹ گریجوایٹس اور پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹس کو لیپ ٹاپ مفت فراہم کئے جائیں گے، پی ایچ ڈی اسٹوڈنٹس کو عالمی معیار کے لیپ ٹاپ وفاقی حکومت سے ملے گا، انڈر گریجوایٹس کے فرسٹ ائر سے فورتھ ائر کے طلباء میں میرٹ پر لیپ ٹاپ دیں گے۔
وزیراعظم کی معاون خصوصی امور نوجوانان شیزہ فاطمہ خواجہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے طلبا کا لیپ ٹاپ سکیم میں کوٹا دگنا کر دیا گیا، لیپ ٹاپ سکیم وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بحال کی گئی ، لیپ ٹاپ سکیم میں خصوصی افراد اور خواتین کا کوٹہ بھی مختص کیا جائے گا، لیپ ٹاپ سرکاری یونیورسٹیز کے طلباء میں تقسیم کئےجائیں گے. ان کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ سکیم میں اعلیٰ کارکردگی کے حامل طلباء کو ترجیح دی جائے گی، لیپ ٹاپ کی فراہمی کا مقصد انٹرنیٹ کی گھر گھر رسائی میں آسانیاں فراہم کرنا ہے، 2013 سے شروع ہونے والے وزیر اعظم یوتھ پروگرام کو بھی بحال کردیا گیا ہے،، اب یوتھ سے متعلق تمام سکیمز وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے تحت ہی ہوں گی.