کھیل اور کھلاڑی
ون ڈے سیریز، ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کی ٹیم ملتان پہنچ گئی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم تین میچز کی سیریز کے لیے پہلے اسلام آباد پہنچی پھر وہاں سے نجی ائیر لائن کے طیارے کے ذریعے ملتان پہنچی، ٹیم کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ملتان پہنچنے پر ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا جس کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔