بازار اور کاروبارتازہ ترینصارف اور خریدارورلڈ اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں بہت بڑی کمی

( مانیٹرنگ ڈیسک) روس کی یوکرین سے جنگ شروع ہونے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہونے کے بعد اب ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہونے کے بعد اب ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے، قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے کم ہو گئی۔

ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 5 فی صد سے زائد گراوٹ کے بعد 97 اعشاریہ 13 ڈالرز پر آ گئی۔

برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 100 اعشاریہ 54 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

چین کی معیشت میں ممکنہ سست روی کے خدشات تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ بتائے جا رہے ہیں۔

اس سے پہلے روس یوکرین جنگ سے تیل کی قیمتوں میں 14 سال کے بعد بڑا اضافہ ہو ا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button