بازار اور کاروبارصارف اور خریدار
برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی،فارمی انڈوں کی قیمت برقرار

(مائرہ ارجمند) لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت نیچے آنے لگی ہے آج برائلر کے گوشت کی فی کلو قیمت میں یکمشت 15 روپے فی کلو کمی واقع ہوئی ہے۔جسکی وجہ پنجاب حکومت کی جانب سے شادیوں میں ون ڈش پرعملدرآمد کا اعلان بتایا جا رہا ہے ۔ گزشتہ روز لاہور میں برائلر مرغی کےگوشت کی سرکاری قیمت فی کلو قیمت 400 روپے تھی جو آج 15 روپے کی کمی کے ساتھ 385 روپے ہو چکی ہے۔
زندہ مرغی کی فی کلو تھوک میں قیمت258 روپے جبکہ پرچون میں 266 روپے ہے۔

فارمی انڈوں کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور آج کی قیمت 152 روہے فی درجن ہے جبکہ پیٹی کی قیمت 4 ہزار440 روپے کی ہو چکی ہے۔