بازار اور کاروبارصارف اور خریدار

لاہور میں مرغی کا گوشت پھرسے مہنگا ہو گیا،انڈوں کے دام بھی بڑھ گئے

(مائرہ ارجمند) لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت پھر سے بڑھنے لگی ہے اور آج برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں مزید 8 روپے فی کلو کا اضافہ ہو چکا ہے یوں دو روز کے دوران برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مجموعی طور پر 30 روپے فی کلو کا اضافہ ہو چکا ہے ، سرکاری نرخ نامہ کے مطابق آج لاہور میںفارمی مرغی برائلر کی فی کلو قیمت 415 روپے ہے۔

شہر میں زندہ مرغی کی فی کلو تھوک میں قیمت278 روپے جبکہ پرچون میں 286 روپے ہے۔

one kg chicken and one dozen egg price in Lahore today May 15 2022
one kg chicken and one dozen egg price in Lahore today May 15 2022

شہر میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں بھی ایک روپیہ اضافہ ہوا ہے اور درجن 155 جبکہ پیٹی کی قیمت 4 ہزار 530 روپے ہو چکی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button