بازار اور کاروبارریاست اور سیاست
لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت سستا نہ ہو سکا ،انڈوں کی قیمت بھی آسمان پر

(مائرہ ارجمند) لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت کم نہ ہو سکی ، آج شہر میں مرغی کاگوشت 429 روہے فی کلوفروخت ہورہا ہے۔
زندہ مرغی کی فی کلو تھوک میں قیمت288 روپے جبکہ پرچون میں296 روپے ہے۔

فارمی انڈوں کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور فارمی انڈوں کی فی درجن 152 روہے جبکہ پیٹی کی قیمت 4 ہزار440 روپے کی ہو چکی ہے۔