بازار اور کاروبارصارف اور خریدار
لاہور میں مرغی اور انڈہ دونوں مزید مہنگے ہو گئے

مائرہ ارجمند) لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت نیچے نہ آ سکی آج فارمی مرغی برائلر کی قیمت میں مزید 4روپے اضافہ کے بعدشہر میں فارمی مرغی کے گوشت کا سرکاری ریٹ 436 روپے فی کلو ہے۔
شہر میں زندہ مرغی کی فی کلو تھوک میں قیمت293 روپے جبکہ پرچون میں 301 روہے فی کلو ہے ۔

شہر میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں بھی 2روپے اضافہ ہوا ہے اور آج درجن کی قیمت 164 روپے جبکہ پیٹی کی قیمت 4 ہزار800 روپے کی ہو چکی ہے ۔