صارف اور خریدار
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی اور انڈوں کی قیمت برقرار

(مائرہ ارجمند ) لاہور شہر میں فارمی مرغی برائلر کے گوشت کی قیمت میں آج 6 روپے فی کلو کمی کے بعد، شہر میں برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 309 روپے ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا ریٹ تھوک میں 198 روپے فی کلو جبکہ پرچون میں 206 روپے فی کلو ہے۔

لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت 210 اور پیٹی کی قیمت 6 ہزار 180 روپے ہے۔