بازار اور کاروبارصارف اور خریدار
لاہور میں مرغی کی قیمت آہستہ آہستہ نیچے آنے لگی ، انڈے بدستور مہنگے

( مائرہ ارجمند ) لاہور شہر میں فارمی مرغی برائلر کے گوشت کی قیمت آہستہ آہستہ نیچے آ رہی ہے اور آج مزید6 روپے فی کلو کی کمی کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 397 روپے ہے ۔جو اب بھی ایک عام شہری کے لئے انتہائی مہنگا ہے ۔
زندہ برایلر مرغی کا ریٹ تھوک میں 266 روپے فی کلو جبکہ پرچون میں 274 روپے فی کلو ہے،

لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت 188 روپے اور پیٹی کی قیمت 5 ہزار 520روپے ہو چکی ہے