بازار اور کاروبارصارف اور خریدار
لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت نیچے آنے لگی ، انڈوں کے دام کم نہ ہو سکے

( مائرہ ارجمند ) لاہور شہر میں فارمی مرغی برائلر کے گوشت کی قیمت بالاخر نیچے آنے لگی ہے اور آج مزید 3 روپے کی کمی کے بعد شہر میں برائلر کے گوشت کی فی کلو قیمت 400 روپے ہو چکی ہے ، یہ دو روز کے دوران دوسری کمی ہے جمعرات کے روز بھی برائر کے گوشت کی قیمت میں 12 روپے فی کلو کمی واقع ہوئی تھی۔
لاہور میں زندہ مرغی کی فی کلو تھوک میں قیمت268 روپے جبکہ پرچون میں 276 روہے فی کلو مقرر کی گئی ہے ۔

شہر میں انڈوں کی فی درجن 174 روپے ہے جبکہ پیٹی کی قیمت 5 ہزار100روپےکو پہنچ گئی ہے ۔