صارف اور خریداربازار اور کاروبار
لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت نیچے آنے لگی ، انڈے مزید مہنگے ہوگئے

( مائرہ ارجمند ) لاہور شہر میں فارمی مرغی برائلر کے گوشت کی قیمت بالاخر نیچے آنے لگی ہے اور آج مزید12 روپے کی کمی کے بعد شہر میں برائلر کے گوشت کی فی کلو قیمت 385 روپے ہو چکی ہے ،کمی کا یہ رجحان چار روز سے جاری ہے اور مجموعی طور پر برائلر کے گوشت میں 24 روپے فی کلو تک کی کمی ہو چکی ہے ۔
لاہور میں زندہ مرغی کی فی کلو تھوک میں قیمت256 روپے جبکہ پرچون میں 264 روہے فی کلو مقرر کی گئی ہے ۔

شہر میں انڈوں کی فی درجن 176 روپے ہے جبکہ پیٹی کی قیمت 5 ہزار160روپےکو پہنچ گئی ہے ۔