بازار اور کاروبارصارف اور خریدار
لاہور والوں کی موجیں ، مرغی کا گوشت بہت سستا ہو گیا ، انڈے بدستور مہنگے

( مائرہ ارجمند ) لاہور شہر میں فارمی مرغی برائلر کے گوشت کی قیمت کمی کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور ایک روز کے دوران برائلر مرغی کے گوشت میں مزید 3 روپے فی کلو کمی واقع ہونے کے بعد شہر میں برائلر کے گوشت کی فی کلو قیمت 342 روپے ہو چکی ہے ،کمی کا یہ رجحان ایک ہفتے سے جاری ہے جس دوران مجموعی طور پر برائلر کے گوشت میں 67 روپے فی کلو تک کی کمی دیکھی گئی ۔
لاہور میں زندہ مرغی ک لاہور میں زندہ مرغی کی فی کلو تھوک میں قیمت228 روپے جبکہ پرچون میں 236 روہے فی کلو مقرر کی گئی ہے ۔

شہر میں انڈوں کی فی درجن قیمت 180 روپے پر برقرار ہے جبکہ پیٹی کی قیمت 5 ہزار280روپے ہے ۔