بازار اور کاروبارصارف اور خریدار
لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ،انڈوں کے دام بھی نیچے نہ آ سکے

( مائرہ ارجمند ) لاہور شہر میں فارمی مرغی برائلر کے گوشت کی قیمت میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مسلسل کمی کے بعد آج یکدم بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ایک روز کے دوران برائلر مرغی کے گوشت میں 18روپے فی کلو اضافہ ہو گیا ہے اور آج شہر میں برائلر کے گوشت کی فی کلو قیمت 360 روپے ہو چکی ہے ۔
لاہور میں زندہ مرغی ک لاہور میں زندہ مرغی کی فی کلو تھوک میں قیمت240 روپے جبکہ پرچون میں 248 روہے فی کلو مقرر کی گئی ہے ۔

شہر میں انڈوں کی فی درجن قیمت 180 روپے پر برقرار ہے جبکہ پیٹی کی قیمت 5 ہزار280روپے ہے ۔