بریکنگ، اپوزیشن کا عمران خان ٹرمپ کارڈ اڑانے کے لیئے سیاسی میزائل تیار

وزیراعظم عمران خاں کے خلاف متحدہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے معاملہ میں بڑی پیش رفت سامنے آرہی ہے۔ لانگ مارچ کی تاریخ کیوں تبدیل ہوئی لاہور 42 نیوز بڑا انکشاف سامنے لے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے اپنی گیم میں کچھ تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی عمران خان پر مستعفی ہونے کے لیئے شدید دباو کی صورتحال پیدا کردی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم پر مستعفی ہونے کا دباؤ بڑھانے کے لیے اہم کارڈ شو کرنے کا اب فیصلہ کر لیا۔متحدہ اپوزیشن نے حکومتی اتحادیوں کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل حکومت سے علیحدگی کے اعلان کا کہہ دیا ہے۔آئندہ دو سے 3 روز اکے اندر اتحادی جماعتوں کی جانب سے حکومتی اتحاد سے علیحدگی کا اعلان متوقع ہے۔ایم کیو ایم۔مسلم لیگ ق۔باپ پارٹی کی جانب سے حکومت چھوڑنے کے اعلان کا امکان ہے۔ متحدہ اپوزیشن حکمت عملی کے تحت مرحلہ وار اپنے پتے شو کر رہی ہے۔ پی ڈی ایم نے 24 کی بجائے 26 مارچ کو اسی وجہ سے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کی۔متحدہ اپوزیشن نے سندھ ہاوس میں حکومتی ناراض ارکان کو سامنے لاکر حکومت پر کاری ضرب لگائی تھی۔ اپوزیشن نے ناراض ارکان کو سامنے لاکر حکومت کی اکثریت اقلیت میں شو کی۔ حکمت عملی کے تحت اب قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل اپوزیشن حکومتی اتحادی جماعتوں کا کارڈ بھی شو کرنے جا رہی ہے۔صحافتی و سیاسی ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے اعلان کے بعد وزیراعظم کے پاس مستعفی ہونے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوگا۔اگر اپوزیشن کی سیاسی حکمت عملی کے مطابق وزیراعظم استعفیٰ دے دیتے ہیں تو پھر لانگ مارچ کی ضرورت نہیں رہے گی۔